یاسین ملک پر فرد جرم عائد کرنے کا اقدام آزاد کشمیر اراکین اسمبلی نے مسترد کر دیا

Published On 24 May,2022 09:43 am

مظفرآباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک پر جعلی مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے مسترد کر دیا، قانون ساز اسمبلی کے اراکین نے جانبدار مقدمے کے خلاف عالمی اداروں سے مدد کی بھی اپیل کی ہے۔

مظفرآباد میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق کی صدارت میں منعقد ہوا، اس موقع پر حکومتی و اپوزیشن اراکین اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ناجائز فوجی قبضے اور یاسین ملک سمیت دیگرحریت رہنماوں کو بوگس مقدمات کا شکار کئے جانے کے خلاف قرار داد پیش کی۔

اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بھارت کے کشمیری عوام سے کئے وعدوں کے خلاف ہیں۔

اراکین اسمبلی نے مقبوضہ کشمیر کی عوام اور حریت رہنماوں کو بھی پیغام دیا کہ جدوجہد آزادی میں آزاد خطے کے باسی کشمیری عوام کی پشت پر کھڑے ہیں۔
 

Advertisement