انقرہ:(دنیا نیوز) ترکیہ کے شمالی حصے میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، سینکڑوں شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔
ترکیہ کے صوبے کاستامونو کے دریاؤں میں طغیانی آگئی جس کے باعث کئی رہائشی علاقے زیر آب آگئے، کثیر المنزلہ عمارتیں سیلابی ریلے کی زد پر آگئی، انے بولو شہر میں لوہے کا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
ترک حکام کے مطابق متاثرہ علاقے کے شہریوں کو پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا جس کے باعث اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔