فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 4 ہلاک، متعدد زخمی

Published On 27 July,2022 04:35 pm

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ ساٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز فلپائنی جزیرہ لازون تھا جس کی شدت دارالحکومت منیلا میں بھی محسوس کی گئی۔فلپائنی حکام کے مطابق زلزلے سے 173 عمارتوں کا نقصان پہنچا جبکہ 58 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ رپورٹ ہوئیں۔

فلپائنی حکام نے زلزلے کے بعد ممکنہ افٹر شاکس کے لیے شہریوں کا الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔

ساحلی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر سونامی اٹھی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن حکام نے بڑے پیمانے پر سونامی کا امکان مسترد کردیا۔
 

 






×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے