امریکا تائیوان میں مداخلت کرکے آگ سے کھیل رہا ہے، چینی صدر نے بائیڈن کو متنبہ کردیا

امریکا تائیوان میں مداخلت کرکے آگ سے کھیل رہا ہے، چینی صدر نے بائیڈن کو متنبہ کردیا

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو 2 گھنٹے سے زائد جاری رہی اور باہمی تجارت سمیت متعدد حل طلب امور زیر بحث آئے۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب کو متنبہ کیا ہے کہ امریکا تائیوان میں مداخلت کرکے آگ سے کھیل رہا ہے، امریکی قیادت کو معلوم ہوگا کہ آگ سے کھیلنے کا انجام جل جانا ہوتا ہے۔