کابل زوردار دھماکے سے لرز اٹھا، 8 افراد جاں بحق

کابل زوردار دھماکے سے لرز اٹھا، 8 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا ہزارہ برادری کے علاقے میں واقع ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔ دھماکہ خیز مواد کو ریڑھی میں چھپایا گیا تھا۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔

یاد رہے کہ طالبان نے پچھلے کچھ دنوں سے کابل میں داعش کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ میں ملوث عناصرتک پہنچنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔