بھارت: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

Published On 05 October,2022 05:03 pm

اروناچل پردیش:(دنیا نیوز) بھارت میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک پائلٹ مارا گیا، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش میں گرکر تباہ ہوا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا، اس میں دو پائلٹ سوار تھے، دونوں نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی مگر ایک پائلٹ کرنل سوربھ یادیو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

بھارتی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔