امریکا:سمندری طوفان سے تباہی، 109 اموات، جوبائیڈن کی متاثرین کو تعاون کی یقین دہانی

Published On 06 October,2022 09:53 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، اموات کی تعداد 109 تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے مزید 55 لاشیں برآمد ہوئیں جن کے بعد اموات 105 تک پہنچ گئیں، شمالی کیرولائنا میں بھی طوفان کے باعث 4 اموات ریکارڈ ہوئیں، جبکہ سمندری طوفان کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور فلوریڈا میں ابھی تک 4 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

ادھر امریکی صدر جوبائیڈن نے سمندری طوفان سے متاثرہ ریاست فلوریڈا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کو تعاون کی یقین دہانی بھی کراوئی۔

دورے کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ طوفان کی تباہ کاریوں کے اثرات کافی دیر تک رہیں گے، ایسا انفرا اسٹرکچر بنائیں گے جو اگلے طوفان کا سامنا کرسکے۔