نیویارک : (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن کی ہر بات بھولنے کے عادت برقرار، جوبائیڈن سٹیج پر جا کر واپسی کا راستہ ہی بھول گئے، پہلے آگے بڑھے،پھر پیچھے دیکھا اورکچھ دیر بعد واپسی کی راہ لی۔
امریکی صدر کے بھولنے کی عادت ایک بار پھر جگ ہنسائی کا باعث بن گئی، 79سالہ جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی گلوبل فنڈ کانفرنس میں شرکت کی، صدرجوبائیڈن سٹیج پرچڑھ تو گئے مگرواپس کہاں سے اترنا ہے یہ بھول گئے، کبھی ادھرتو کبھی ادھر بھٹکتے رہے۔
یہ سب کچھ پہلی بار نہیں کہ بائیڈن سٹیج پر جا کر واپسی کا راستہ بھولے ہوں اس سے پہلے بھی وہ ایک تقریب کے دوران ایسا کرچکے ہیں۔
Where ya going, Big Guy? pic.twitter.com/hvMjZlprWb
— RNC Research (@RNCResearch) September 21, 2022
ایک بارتو موصوف نے سینیٹرچک سے ہاتھ ملایا اور کچھ دیر بعد دوبارہ ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھا دیا، امریکی صدراپنے بھولنے کی عادت کی وجہ سے کئی بار تنقید کی زد میں آچکے ہیں۔