واشنگٹن:(دنیا نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر جو بائیڈن قرنطینہ میں رہ کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، صدر بائیڈن کے ذاتی معالج کے مطابق گزشتہ روزبائیڈن کو خشک کھانسی شروع ہوئی، بعد ازاں نزلہ زکام اور جسمانی تھکاوت کی شکایات بھی سامنے آئیں، معالج کے مطابق بائیڈن کورونا کے کے لیے مخصوص ادویات استعمال کررہے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن ملکی امور آن لائن سر انجام دیں گے، کئی عالمی رہنماؤں نے صدر بائیڈن کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔