برطانیہ اور یورپ میں مونکی پوکس وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

Published On 20 May,2022 05:35 pm

لندن:(دنیا نیوز) برطانیہ اور یورپ میں کورونا کے بعد ایک اور وبا سر اٹھانے لگی، برطانیہ، اٹلی، اسپین اور دیگر یورپی ملکوں میں مونکی پوکس وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔

برطانوی حکام کے مطابق مونکی پوکس کے مزید 11 کیس سامنے آگئے، اٹلی میں اب تک 3، بیلجئیم میں 2 اور اسپین میں 21 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

آسٹریلیا، کینیڈا اور فرانس میں بھی مونکی پوکس کے مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ جرمنی نے بھی مونکی پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کردی۔

طبی ماہرین کے مطابق افریقی ممالک میں مونکی پوکس کے پھیلاؤ کو روکا گیا تھا لیکن یورپ میں اس کا تیزی سے پھیلاؤ خطرناک ہوسکتا ہے۔
 

Advertisement