اندرون ملک دوران پرواز فیس ماسک پہننے کی شرط ختم

Published On 01 April,2022 06:45 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اندرون ملک دوران پرواز فیس ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئی ٹریول ایڈوئزری میں بتایا گیا کہ 15سال سے اوپر کورونا ویکسین لگوانے والے مسافر اندرون ملک فضائی سفر کر سکیں گئے، 12 سال سے اوپر مکمل ویکسینیڈ مسافر بھی پاکستان کا سفر کرسکتے ہیں جبکہ پاکستانی ڈی پورٹ مسافروں کو ویکسین سرٹیفیکیٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا، وہ مسافر جنکو ڈاکٹرز کی جانب سے کسی وجوہات کے باعث ویکیسین نہ لگوانے کی ہدایات ہو گئی وہ رپورٹ دکھا کر سفر کر سکیں گئے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق 18 سال سے کم عمر غیر ملکی مسافر بھی بغیر کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ کے سفر کر سکیں گے، ویکسین سرٹیفیکیٹ سے استثنیٰ والے مسافروں کو کورونا پی سی آر نیگٹیو رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا، بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کا ائیرپورٹس پر انٹیجن کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، پاکستان آنے سے قبل تمام مسافروں کو پاس ٹریک ایپ پر ڈیٹا درج کرنا لازمی ہو گا۔
 

Advertisement