عازمین حج کیلئے سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین لازمی قرار

Published On 07 June,2022 05:16 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) عازمینِ حج کیلئے سعودی عرب کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق سعودی منظور شدہ کورونا ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر سعودی عرب میں داخلہ منع ہو گا، تمام عازمینِ حج روانگی سے قبل سعودی منظور شدہ ویکسین کا سرٹیفکیٹ اپنے ہمراہ رکھیں۔

مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق منظور شدہ ویکسین کا ثبوت نہ ہونے کی صورت میں جہاز سے آف لوڈ کر دیا جائے گا۔

 

Advertisement