فلپائن: طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی

فلپائن: طوفان کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 100 ہو گئی

امریکی ذرائع ابلاغ نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلپائن میں رواں سال آنے والے تباہ کن طوفانوں میں ایک طوفان ہے جس میں اب تک 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے سے متاثرہ پہاڑی گاؤں میں درجنوں افراد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں 53 کا تعلق بانگسامورو خودمختار علاقے کے ماگوئندانو سے تھا جو کہ نالگے طوفان نلگے سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ڈوب گئے تھے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ شدید بارش کے نتیجے میں پہاڑوں سے مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے63 افراد لاپتہ ہوئے ہیں، سرکاری اعداد و شمار میں زیادہ تر وہ لوگ شامل نہیں ہیں جو کوسیونگ گاؤں میں بڑے مٹی کے تودے کے باعث لاپتہ ہوئے ہیں بلکہ خدشہ کیا جا رہا ہے کہ مٹی کے تودے سے کئی خاندان دب چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے طوفان ختم ہونے کے بعد اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ فلپائن میں 200 ملکی اور بین الاقوامی پروازیں طوفان کے باعث منسوخ کر دی گئیں، دارالحکومت منیلا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو مختصر طور پر بند کر دیا گیا، جس سے ہزاروں مسافر ہوائی اڈے پر پھنس گئے۔