لولا ڈی سلوا کی کامیابی، برازیلی صدر بولسونارو کے حامی سڑکوں پر نکل آئے

Published On 01 November,2022 10:40 pm

برازیلیا: ( دنیا نیوز ) صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والے برازیلی صدر بولسونارو کے حامی سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساؤ پاؤلو ایئرپورٹ کو جانے والی شاہراہ کو بند کردیا گیا، ہائی وے کو 270 مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کیا گیا۔

خبر ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔

 خیال رہے کہ برازیل میں صدارتی انتخاب بائیں بازو کے لولا ڈی سلوا نے جیتا، انتخابات میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر بولسونارو کو شکست ہوئی۔

ڈی سلوا نے سخت مقابلے کے بعد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں موجودہ صدر بولسونارو کو شکست دی اور 50 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ صدر بولسونارو کو 49 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔

لولا ڈی سلوا کو صدر بولسونارو کے دور حکومت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا رہا، ان کو کرپشن کے الزامات پر گرفتار کرکے نااہل کر دیا گیا تھا، تاہم برازیل کی عدالت نے لولا ڈی سلوا کی قید اور نااہلی کا فیصلہ ختم کر دیا تھا۔