امریکا کا خلیج میں 100 سے زائد بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

امریکا کا خلیج میں 100 سے زائد بحری جہاز بھیجنے کا اعلان

امریکی جنرل مائیکل کوریلا نے بحرین میں سالانہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران کہا کہ اگلے سال نومبر تک ٹاسک فورس 59 سطح سمندر پر تیرنے اور زیرآب چلنے والے100 سے زیادہ بغیر کپتان جہازوں کے بیڑے کو مامور کرے گی وہ ایک ساتھ مل کر کام کریں گے اور بات چیت کریں گے، بحری سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

مائیکل کوریلا کا کہنا تھا کہ اس ٹاسک فورس کو بحرین میں تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ایران کے ڈرون حملوں کے خطرات سے نمٹا جا سکے، حالیہ مہینوں میں خلیج کے پانیوں میں بحری جہازوں پر ڈرون حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا گیا ہے۔