بیجنگ: (دنیا نیوز)چین میں فیکٹری میں اچانک آگ لگنے سے48 افراد موقع پر ہلاک، 2 زخمی اور2 لاپتہ ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے ہنان کے شہر آنیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پر قابو پانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کے 200 سے زائد اہلکاروں اور63 گاڑیوں نے حصہ لیا، کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
آگ لگنے کے بعد مرنے والوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر جمع ہوگئی، دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات ظاہر نہیں کی گئیں۔