ترکی نے شام میں فوجی کارروائی کے لئے روس سے مدد مانگ لی

ترکی نے شام میں فوجی کارروائی کے لئے روس سے مدد مانگ لی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی شمالی شام میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف ایک اور زمینی آپریشن کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

صدر طیب اردگان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی فیصلے کرنے کے لئے روسی صدر ولادی پیوٹن سے حمایت مانگی ہے اور ہوسکتا کہ کہ شمالی شام میں روس اور ترکی مل کر اقدامات کریں۔