لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں کرسمس سے چند روز قبل مختلف شعبوں کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال شروع کردی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں جاری ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور درجنوں ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ کرسمس سے قبل ہڑتال تشویشناک ہے اور صورتحال خراب ہو رہی ہے، لوگوں کا اپنے مطالبات منوانا اچھی بات ہے مگر ہڑتال کی وجہ نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
ہڑتال کے باعث تجارتی مراکز بھی سخت مشکلات ہیں اور ہوٹلوں نے اپنی ایڈوانس بکنگ بھی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے آمدنی متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ حکومت اور ٹریڈ یونینز کے درمیان مذاکرات جاری ہیں مگر ابھی تک کسی بات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔