انقرہ: (ویب ڈیسک )ترکی میں ایک شامی پناہ گزین نے اپنی دو بیٹیوں کو تیز دھارآلے سے قتل کرکے خود کو ترک پولیس کے حوالے کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کی رپورٹ کے مطابق ایک شامی پناہ گزین نے خود کو ترک پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم نے ترک ریاست قونیا میں اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا تھا جہاں وہ اپنے خاندان، بیوی اور اپنے 7 بچوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 54 سالہ ملزم نے ابتدائی بیان میں اپنی دو بیٹیوں کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کیا، ترک پولیس نے دونوں بہنوں 17 سالہ کوثر اور 15 سالہ مروہ کی لاشوں کی پوسٹمارٹم کے بعد دفن کردیا۔
ترک پولیس کے مطابق قاتل اگر ذہنی عارضے کا شکار نہیں ہے تو اسے قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا جو عمر قید تک پہنچ سکتی ہے۔