منیلا: (ویب ڈیسک) فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے دو اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ ایک چارٹر طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں 6 افراد سوار تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے صوبے بتان میں فوجی طیارے نے تربیتی پرواز کے لیے ایئربیس سے اُران بھری جو کچھ دیر بعد ہی کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔
فوجی طیارے کے زمین پر گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی، طیارے میں سوار دو اہلکار حادثے میں ہلاک ہوگئے، حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹین تشکیل دیدی گئی۔
دوسری جانب کوایان ایئرپورٹ سے اُڑان بھرنے والا پرائیوٹ چارٹر طیارہ اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکا، طیارہ اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
مسافر بردار طیارے کو 30 منٹ کی پرواز کے بعد منزل مقصود پر پہنچنا تھا لیکن طیارہ راستے میں ہی لاپتہ ہوگیا، طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم بھیجی گئی لیکن تاحال طیارے کا سراغ نہیں مل سکا۔
موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن بند کردیا گیا تھا جسے دوبارہ کل صبح شروع کیا جائے گا، طیارے میں سوار 6 مسافروں کے زندہ ملنے کی امیدیں معدوم ہوگئیں۔