جاپان میں مال بردار جہازڈوب گیا ، 14 افراد محفوظ، 8 تاحال لاپتا

Published On 25 January,2023 03:33 pm

ٹوکیو : (ویب ڈیسک ) جاپان کے جنوب مغربی سمندر میں ڈوبنے والے مال بردار جہاز کے عملے کے 14 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ حادثہ جاپان اور کوریا کے درمیان سمندر میں طوفانی ہواؤں کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں مال بردار جہاز ڈوب گیا ، جہاز کے عملے کے تمام افراد کا تعلق چین اور میانمار سے ہے جن میں سے 14 کی جان بچا لی گئی ہے جبکہ  8کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہانگ کانگ کے نام سے رجسٹرڈ کشتی نے مدد کا پیغام بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ سال 2020 میں بھی جاپان کے جنوب مغرب میں ٹائیفون کی زد میں آکر جہاز کے عملے میں شامل  43 افراد اور چھ ہزار مویشی ڈوب گئے تھے ۔

 

Advertisement