خلائی سٹیشن سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی منفرد مبارکباد پیش کر دی گئی

خلائی سٹیشن سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی منفرد مبارکباد پیش کر دی گئی

عالمی خلائی سٹیشن سے سوشل میڈیا پر عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان ال نیادی نے کشش ثقل کے بغیر منفرد انداز سے اپنا پیغام ریکارڈ کروایا۔

سلطان ال نیادی نے مزاح پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بہترین لباس زیب تن کیا ہوا ہے، عید کی دعوت کون کون دے رہا ہے؟۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خلاء باز 2 مارچ کو خلائی مشن پر روانہ ہوئے تھے اور ممکنہ طور پر 28 اپریل کو خلاء میں چہل قدمی کریں گے۔