انگلینڈ: بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو دھچکا

Published On 06 May,2023 10:40 am

لندن : (ویب ڈیسک ) انگلینڈ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کو شدید دھچکا لگا ہے، بریڈ فورڈ کے شہری حلقوں سے ٹوریز بری طرح شکست سے دوچار ہوئی ہے ۔

انگلینڈ میں 230 مقامی کونسلز کی 8 ہزار سے زائد نشستوں پر انتخابات ہوئے جس میں لیبر پارٹی کا 4 اضافی نشستوں کے ساتھ کنٹرول مزید مضبوط ہوگیا ہے، 90 کے ایوان میں لیبر کی تعداد 56 ہوگئی۔

مانچسٹر میں لیبر پارٹی کو 3 نشستوں کا نقصان ہوا ہے، لب ڈیمز نے مزید 2 نشستوں پر کامیاب حاصل کی ہے ، لب ڈیم ایک نشست گنوانے کے بعد کونسل میں تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے۔

گرین پارٹی نے مزید ایک اور نشست اپنے نام کرلی، لیبر پارٹی کے پاس اب مجموعی طور پر 88 نشستیں ہیں۔

یاد رہے کہ ولٹن، لیورپول، اولڈہم، وولورہیمپٹن سمیت 9 کونسلز کی تمام سیٹوں پر جبکہ بریڈ فورڈ، لیڈز، مانچسٹر، کوونٹری، راچڈیل اور والسال سمیت 23 کونسلز کی ایک تہائی نشستوں پر انتخابات ہوئے ہیں ۔

اسی طرح لیسٹر، لوٹن، ناٹنگھم، سلاؤ، اور اسٹاک آن ٹرینٹ سمیت 32 یونیٹری کونسلز میں بھی مکمل انتخابات جبکہ 105 ڈسٹرکٹ کونسلز میں مکمل جبکہ 47 ڈسٹرکٹ کونسلز میں ایک تہائی نشستوں پر انتخابات ہوئے ۔

لندن ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں انتخابات منعقد نہیں ہوئے ہیں ۔

خیال رہے کہ کنزرویٹو پارٹی 3300 سے زائد جبکہ لیبر پارٹی 2 ہزار سے زائد مقامی نشستوں پر جبکہ لبرل ڈیموکریٹس 1200 سے زائد جبکہ گرین پارٹی 240 مقامی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لیا ۔
 

Advertisement