مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج تیسرے روز بھی راجوڑی میں حملہ آوروں پر قابو پانے میں ناکام

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج تیسرے روز بھی راجوڑی میں حملہ آوروں پر قابو پانے میں ناکام

بھارتی میڈیا نے فورسز کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے ایک بار پھر پاکستان پر الزامات لگانا شروع کر دیے ہیں، راجوڑی میں جمعہ کی صبح حملہ آوروں نے بھارتی فوج کے خلاف دھماکا خیز مواد کا استعمال کیا تھا جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

بھارتی میڈیا اپنی فورسز کی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے تاہم بھارتی عوام ان حملوں کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں، بھارتی عوام کی جانب سے اسے مودی سرکار کا ایک نیا ڈرامہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی حکام نے نام نہاد آپریشن کے نام پر ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔