میکسیکو: ٹرک اور وین میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 26 افراد ہلاک

Published On 15 May,2023 06:09 pm

میکسیکوسٹی : (ویب ڈیسک) ٹریلرلے جانے والے ٹرک اور وین ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ، جس سے 26 افراد ہلاک ہوئے ، ٹرک ڈرائیور واقعے کے مقام سے فرار ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست تامولیپاس میں ایک ٹریلر ٹرک اورمسافروں سے بھری ہوئی وین میں تصادم ہوا، جس کے سبب خوفناک آگ لگ گئی، حادثے اور آگ لگنے کے واقعے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ مسافروں سے بھری ہوئی وین نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی تھی، جس میں بچے بھی سوار تھے، ٹریلر کو لے جانے والا ٹرک حادثے کے مقام پر موجود نہیں تھا، کہا یہ بھی جارہا ہے کہ واقعے کے بعد ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا۔ 

Advertisement