پنجاب : مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2افراد جاں بحق

Published On 14 May,2023 11:56 am

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب کے دوشہروں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے ۔

پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر منچن آباد مین ہائی وے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو موقع پر پہنچ گئیں ، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت ارمان شاہ کے نام سے ہوئی ہے ۔

ایک اور حادثہ  اوچ پور کے احمد پور روڈ پر پیش آیا جہاں ٹریکٹر ٹرالی اور منی ٹرک میں تصادم ہوا ، ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ اکرم کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کی جانب سے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


 

Advertisement