وہاڑی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق

Published On 13 May,2023 09:24 am

وہاڑی : (دنیانیوز) وہاڑی میں دہرے قتل کی واردات کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق تھانہ لڈن کی حدود میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ لڈن موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے۔