پنجاب میں احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ کرنے پر 2250 سے زائد افراد گرفتار

Published On 11 May,2023 11:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2250 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا، پرتشدد کارروائیوں میں 150سے زائد پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔

امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی کوشش کے دوران لاہور میں 63، فیصل آباد 26، گوجرانوالہ 13، راولپنڈی 29، اٹک 10، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، پولیس کی 72 جبکہ 8 نجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، لاہور میں 23، راولپنڈی 18، فیصل آباد 18، ملتان 8، سیالکوٹ 5، گوجرانوالہ 3، اٹک میں 1 پولیس گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اور علی محمد خان بھی گرفتار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری و نجی املاک، پولیس ٹیموں پر حملوں، پر تشدد کارروائیوں میں ملوث شرپسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سی سی ٹی وی کیمروں، سوشل میڈیا اور فوٹیجز کی مدد سے شرپسندوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
 

Advertisement