لاہور: (دنیا نیوز) سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لیے پنجاب سے آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔
سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو روزانہ آٹے کے 10 کلو والے 3 لاکھ تھیلے فراہم کیے جائیں گے، خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ ڈیلرز فلور ملوں سے آٹا اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمت بڑھنے کا نوٹس
محمد زمان وٹو کا کہنا تھا کہ آٹا پرمٹوں کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، پنجاب اپنے پختون بھائیوں کے لیے اپنی ضروریات کے باوجود آٹا فراہم کرے گا۔