شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کا نوٹس لے لیا

Published On 12 May,2023 11:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب شیر پاؤ کی نشاندہی پر خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے صوبہ خیبر پختونخوا  کے عوام کو درپیش دو بڑے مسائل بارے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آفتاب شیرپاؤ نے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کا معاملہ کا نوٹس لینے کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آٹے کا بحران بڑھتا جا رہا ہے، مسئلے کو فوری حل کیا جائے تاکہ پریشانی کا شکار عوام سکھ کا سان لے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم رہنماؤں کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی

آفتاب شیرپاؤ نے بتایا کہ پنجاب سے خیبرپختونخوا کو گندم کی ترسیل بند ہے، جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت پر کل اہم اجلاس طلب کر لیا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری خوراک اور دیگر حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ نے وزیر اعظم سے جاری مردم شماری پر بھی تحفظات کا اظہار کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے آفتاب شیرپاؤ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

Advertisement