اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم رہنماؤں کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
پی ڈی ایم رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شہباز شریف سے ملاقات کی، مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے فیصلے پر وزیر اعظم کو بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی، مسلم لیگ ن نے دعوت قبول کی، وزیر اعظم نے پی ڈی ایم کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متعلق حکومتی اقدامات پر پی ڈی ایم رہنماؤں کو اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے پر بھی غور کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے تین دو نہیں 4 تین کے فیصلے کو مانتی ہے۔
مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے فیصلہ کے بعد ہفتہ کو احتجاج کو جڑواں شہروں میں احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔