عمران خان کی رہائی: وزیر اعظم شہباز شریف کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ

Published On 11 May,2023 08:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے ملاقات کی، اس دوران سپریم کورٹ کے فیصلے اور عمران خان کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورت کی گئی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ وفاقی حکومت کا موقف سامنے لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو رہا کرنے کا حکم دینے پر مریم نواز کی چیف جسٹس پر شدید تنقید

اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال پر اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا، انہوں نے سپریم کورٹ سے عمران خان کو ریلیف ملنے کے بعد اتحادی قائدین سے رابطہ بھی کیا۔

صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین ملاقات کریں گے، اتحادی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی اور قومی سلامتی کمیٹی میں لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔