اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لندن سے روانہ ہونے والے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف 3 مئی کو ایک ہفتے کے دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔
شہباز شریف نے برطانوی حکومت کی دعوت پر بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے لندن میں مقیم اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقاتیں بھی کیں۔