لندن: (دنیا نیوز) سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا میری ذاتی خواہش ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے کہا ہے کہ میں پاکستان کی سرزمین کا بیٹا ہوں، شہباز شریف سے باہمی تجارت، تعلیم کے باہمی فروغ اور ماحولیات و دیگر موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف اور سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کی ملاقات
سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر نے کہا کہ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں، شہباز شریف نے پاکستان کے دورے کی دعوت دی، جلد پاکستان کا دورہ کروں گا، والد کے شہر میاں چنوں اور والدہ کے شہر فیصل آباد بھی جاؤں گا، پاکستانی سیاست پر بات نہیں کی، وہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
حمزہ یوسف نے مزید کہا ہے کہ سکاٹ لینڈ کا فرسٹ منسٹر بننے پر والدین کے آبائی شہروں سے بھی مبارکباد کے پیغامات وصول ہوئے، پاکستان میرے دل کے قریب ہے، وہاں جلد جانے کی خواہش ہے، سکاٹ لینڈ میں پاکستان سے آنے والے طلبہ کی تعداد 150 فیصد بڑھی ہے۔