لندن: (دنیا نیوز) کامن ویلتھ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی برطانوی ہم منصب رشی سونک سے ملاقات ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی شاہ چارس سوم کی تاجپوشی کی دو روزہ تقریبات کیلئے شاندار انتظامات پر برطانوی شاہ اور وزیراعظم رشی سونک کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت
وزیر اعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی تعریف کی۔
— PMLN (@pmln_org) May 5, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے جس پر انہوں نے مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز دی۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے بھی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔