لندن: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں اساتذہ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق اساتذہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کے سرکاری سکول میں فائرنگ سے 8 اساتذہ جاں بحق
شہباز شریف نے مرنے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، وزیر اعظم نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔