شہباز شریف لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے نے استقبال کیا

Published On 03 May,2023 10:19 pm

لندن: (دنیا نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ برطانیہ کیلئے لندن پہنچ گئے، لندن پہنچنے پر پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر اور برطانوی وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورہ کے دوران بادشاہ برطانیہ چارلس سوئم کی رسم تاجپوشی میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کیلئے آئے سربراہانِ ممالک کی دعوت میں شرکت کریں گے جہاں وزیرِ اعظم کی دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیراعظم کا خصوصی پیغام

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔