شہباز شریف کی ٹی ایف-ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹرکی لانچنگ پر ترک صدر کو مبارک باد

Published On 01 May,2023 10:23 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کی جانب سے ٹی ایف-ایکس حرجیٹ اتک 2 ہیلی کاپٹر کی لانچنگ پر صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ برادر ملک ترکیہ کی ملکی سطح پر ایک بڑی کامیابی ہے، اس کامیابی کا سہرا رجب طیب اردوان کی ہمہ جہت قیادت کو جاتا ہے۔

شہباز شریف نے ترکیہ کی دفاعی صنعتکاری اور ترکیہ کی مزید کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ انقرہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی کے بعد استقبالیہ تقریب بہت متاثر کن تھی۔

Advertisement