لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس سال پاکستان میں گزشتہ دس سال کی نسبت گندم کی بمپر کراپ ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے کسانوں کو بروقت کھاد، معیاری بیج اور کسان پیکیج کی فراہمی یقینی بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی گندم ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت کا آئندہ ہدف ملکی ضروریات پوری ہونے کے بعد پاکستان کو پھر سے گندم برآمد کرنے والا ملک بنانا ہے۔
الحمدللہ اس سال پاکستان میں گندم کی گزشتہ10سال کی نسبت شاندار فصل (Bumper Crop) ہوئی ہے۔ سیلاب،معاشی مشکلات کےباوجودحکومت نےکسانوں کو بروقت کھاد، معیاری بیج، کسان پیکیج کی فراہمی یقینی بنائی۔ حکومت کاآئندہ ہدف ملکی ضروریات پوری ہونےکےبعد پاکستان کو پھر سےگندم برآمد کرنے والا ملک…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 30, 2023