اسلام آباد : (دنیانیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے موسم گرما میں بجلی کی ترسیل کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن انجینئرخرم دستگیر نے ملاقات کی اور انہیں پاور سیکٹر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں جبکہ بجلی کی ترسیل کے لیے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جائے۔