اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے صحافیوں کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادی صحافت کے دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، صحافی عوام کو معلومات اور آگاہی دینے کے حوالے سے شاندار کام کر رہے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 3, 2023
ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز اور خطرات کے باوجود صحافی اپنی ذمہ داریوں سے کبھی صرف نظر نہیں کرتے، صحافت کے نگران کردار نے جمہوریت اور شفاف حکمرانی کے نظریات کو جلا بخشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتحادی حکومت پریس کی آزادی پر کامل یقین رکھتی ہے، مریم اورنگزیب