وزیر اعظم کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کو دورہ پاکستان کی دعوت

Published On 05 May,2023 10:48 pm

لندن: (دنیا نیوز) کامن ویلتھ سربراہان مملکت کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز سے سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کی ملاقات ہوئی جس میں عالمی برادری کو درپیش بڑے چیلنجز کی روشنی میں دولت مشترکہ کے کردار پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے کردار کو بڑھانے کیلئے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، پاکستان دسویں کامن ویلتھ یوتھ وزارتی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کو غیر معمولی سیلاب کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا، سیلاب نے ملکی معیشت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔

دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

Advertisement