لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایس سی او اجلاس میں پاکستان کی شرکت پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی جو انتہائی پریشان کن ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں، وہ جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے یہی کیا، پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے۔
It is deeply troubling how the PTI tried to generate a controversy around Pakistan s participation in the SCO s meeting in India. It shouldn t be surprising though as Imran Niazi has had no qualms about imperiling the country s vital foreign policy interests in the past too. This…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 6, 2023
واضح رہے کہ عمران خان نے بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے بھارت سے تعلقات توڑے تھے، بلاول کا بھارت جانے کا مطلب ہے کہ 5 اگست کو جو ہوا، پاکستان نے اسے تسلیم کر لیا۔