لندن: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کر کے پاکستان کی نمائندگی کی اور بادشاہ چارلس سوئم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ 70 سال میں کسی برطانوی بادشاہ کی رسم تاجپوشی کا پہلا موقع ہے، ملکہ الزبتھ دوم 1953 میں تخت پر براجمان ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیلئے بین الاقوامی تعلقات سمیت ہر چیز کھیل ہے: وزیراعظم
اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے لندن میں دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ایک اجتماع میں شرکت کی، وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نئے بادشاہ کے تخت برطانیہ پر بیٹھنے سے نئے مواقع اور نئی راہیں کھلی ہیں، دولت مشترکہ تنظیم کو نئی روح اور نئے مقصد کا احساس ملا ہے۔
— President PMLN (@president_pmln) May 6, 2023
شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کامن ویلتھ پارٹنرشپ پر زور دیا، وزیراعظم نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے متعدد عالمی اور دولت مشترکہ کے رہنماؤں سے بات چیت کی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کی برطانوی وزیر اعظم اور سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ سے ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی ہے۔
— PMLN (@pmln_org) May 6, 2023
وزیر اعظم کل سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سے بھی ملاقات کریں گے، حمزہ یوسف کو حال ہی میں سکاٹش حکومت کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔