لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کو سیاسی مقاصد کیلئے دھمکا اور نشانہ بنا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا اقدام انتہائی قابل مذمت ہے، جنرل فیصل نصیر پر بغیر ثبوت کے الزامات لگانے کی اجازت ہے نہ ہی ایسے عمل کو برداشت کیا جائے گا۔
Imran Niazi s act of routinely maligning and threatening Pakistan Army and Intelligence Agency for the sake of petty political gains is highly condemnable. His leveling of allegations without any proof against Gen Faisal Naseer and officers of our Intelligence Agnecy cannot be…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 7, 2023
قبل ازیں دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اس کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان جب مشکل میں تھا تب بھاگ دوڑ سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹا، مکار آدمی ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑے، مخلوط حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملکی مسائل کے حل کیلئے فکر مند ہیں، میاں نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی، انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کو کہا ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے، برطانیہ کا دورہ کامیاب رہا، کنگ چارلس کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی انہوں نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔