اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج شام وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔