اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہتر کرنے کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں بدامنی پھیلانے اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو آگ لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا، کابینہ نے ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی منظوری دیدی۔