اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا پیر کو اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا، وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور پر مشاورت کرے گی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلوں سمیت مختلف امور زیر غور آئیں گے، حکومتی لیگل ٹیم حکومت کو دستیاب آئینی و قانونی آپشنز پر بریفنگ دے گی۔