دینہ: (دنیا نیوز) سوہاوہ میں پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی نے آٹا سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
محکمہ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے سوہاوہ میں آٹے کے 1100 تھیلوں سے بھرا ٹرک سمگلنگ ہوتے ہوئے پکڑ لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ آٹا پنجاب سے کے پی کے سمگل کیا جا رہا تھا، محکمہ فوڈ اتھارٹی نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔