کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد حکومتی درخواست پر فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ اور دیگر حکومتی ارکان نے فلورملز ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیے، محکہ خوراک کی جانب سے سیل کی گئی 4 فلور ملز ڈی سیل کرنے کے فیصلہ کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی۔
صوبائی وزیر کی سربراہی میں ہونے والے مذاکراتی عمل میں سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ سمیت دیگر حکام شریک ہوئے، فلورملز ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین عامر عبداللہ سمیت دیگر اراکین بھی شامل تھے۔